16 مئی 2012 - 19:30

افغانستان کے صوبائي گورنر کے کمپاؤنڈ پر پولیس نےخود کش حملے کو ناکام بناتےہوئے چار حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔

ابنا: افغان پوليس ترجمان عبدالروف احمدي کے مطابق مغربي افغانستان ميں چار حملہ آور دھماکہ خيز مواد کے ساتھ صوبائي گورنر کے کمپاؤنڈ ميں داخل ہوئے، پوليس کے مطابق لڑائي کے نتيجے ميں چاروں حملہ آور ہلاک کر ديئے گئے ہیں. گورنر کے ترجمان کے مطابق لڑائي ميں پوليس يا کسي شہري کو کوئي نقصان نہيں پہنچا۔....... /169